”چینی صدر ژی جن پنگ پاکستان آرہے ہیں “اینکر پرسن کامران خان نے خوشخبری سنا دی 

”چینی صدر ژی جن پنگ پاکستان آرہے ہیں “اینکر پرسن کامران خان نے خوشخبری سنا ...
”چینی صدر ژی جن پنگ پاکستان آرہے ہیں “اینکر پرسن کامران خان نے خوشخبری سنا دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن کامران خان نے بتا یا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں ۔مائیکرو بلاگن ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے کہا کہ چشم ماروشن دل ماشاد پاکستانی قوم کے اللہ تعالی اور قائد اعظم کے بعد سب سے بڑے محسن ہمارے عظیم ترین ہمسایہ چین کے صدر ڑی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں CPEC ہو یا ہمارا مکار دشمن بھارت چین سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے صدر ڑی کا نا قابل فراموش استقبال ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کئے صدر ڑی جن پنگ کے جو جذبات ہیں پیار ہے اسکا کوئی مقابل نہیں وزیر اعظم عمران خان ہوں یا افواج پاکستان کے سپاہ سالار جنرل قمر باجوہ حتی کے پوری پاکستانی قوم جب صدر ڑی انتہائی شیریں زبان میں ہمارے لئے گل و گلزار بکھیرتے ہیں تو ہماری خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

مزید :

قومی -