وزیراعظم کی حکمت عملی نے ثابت کیا ہےکہ۔۔۔ سینیٹر شبلی فراز لاک ڈاؤن کھلنے پر چہک اٹھے

وزیراعظم کی حکمت عملی نے ثابت کیا ہےکہ۔۔۔ سینیٹر شبلی فراز لاک ڈاؤن کھلنے ...
وزیراعظم کی حکمت عملی نے ثابت کیا ہےکہ۔۔۔ سینیٹر شبلی فراز لاک ڈاؤن کھلنے پر چہک اٹھے

  

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز   نے کہا ہے کہ سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے صحت اور معیشت دونوں کو ساتھ لیکر چلنے کی حکمت عملی کو وقت نے درست ثابت کیا ہے،کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے اقدامات کی دنیا معترف ہو چکی ہے، سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -