بیروت دھماکہ، نجف اور عجمان میں آتشزدگی کے بعد مکہ اور مدینہ کو ملانے والے ریلوے سٹیشن کے قریب بھی آگ لگ گئی

بیروت دھماکہ، نجف اور عجمان میں آتشزدگی کے بعد مکہ اور مدینہ کو ملانے والے ...
بیروت دھماکہ، نجف اور عجمان میں آتشزدگی کے بعد مکہ اور مدینہ کو ملانے والے ریلوے سٹیشن کے قریب بھی آگ لگ گئی

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر جدہ میں لگنے والی خوفناک آگ پر حکام نے کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد قابو پالیا۔

العربیہ کے مطابق آگ السلیمانیہ کے علاقے میں لگی ، یہ حرمین ریلوے سٹیشن کے انتہائی قریب کا علاقہ ہے۔ آگ کے نتیجے میں مختلف کمپنیوں کے عارضی دفاتر جو کنٹینرز میں بنائے گئے تھے ، متاثر ہوئے ہیں۔ شہری دفاع کے محکمے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

جس وقت آگ لگی اس وقت دفاتر میں کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے 1200 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2018 میں حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کا افتتاح کیا تھا، یہ پراجیکٹ مکہ ، جدہ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ کو آپس میں ملاتا ہے۔ یہ سعودی عرب سمیت خطے کی پہلی بجلی سے چلنے والی ٹرین ہے ۔ اس کی رفتار 300 کلومیٹر تک ہے جس کی وجہ سے یہ مشرقِ وسطیٰ کی تیز ترین ریل سروس ہے۔

مزید :

عرب دنیا -