سرفراز کے ہاتھ میں جوتا دیکھ کر شعیب اختر بھڑک اٹھے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی تصویر دیکھ کر مجھے اچھا نہیں لگا، آپ نے انہیں جوتے کیوں پکڑائے؟۔ایک انٹرویو میں انہوں نے انگلینڈ پاکستان ٹیسٹ میچ کے دوران سرفرازکی جانب سے پانی اور جوتے لے کر آنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے کھلاڑی کو اگر اس طرح مثال بنانا ہے تو یہ زیادتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز نے چار سال پاکستان کی کپتانی کی، چیمپیئنز ٹرافی جتوائی اس کے ساتھ ایسا سلوک کرنا بہت غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک وسیم اکرم کو اپنے لیے جوتے لاتے نہیں دیکھا اور وہ کیوں لائیں بلکہ میں ان کے لیے جوتے لے کر جاتا رہا ہوں۔شعیب اختر نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سرفراز احمد کتنا کمزور کپتان تھا، اور مکی آرتھر نے اس سے کتنا فائدہ اٹھایا۔