سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مالی ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے، جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے بڑا اعلان کردیا 

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مالی ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے، جنرل (ر)عاصم ...
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مالی ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے، جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے بڑا اعلان کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین  لفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر قطعی طور پر بے بنیاد ہے کہ سی پیک منصوبہ سست روی کا شکار ہے،سی پیک کادوسرامرحلہ شروع ہوگیاہےجس میں منصوبےکےمعاشی ثمرات پاکستان کےعوام تک پہنچائےجائیں گے،گوادراوربلوچستان میں غیرمعمولی اقتصادی سرگرمیوں کاآغازہوچکاہےاوران میں مقامی افراد کی زیادہ سےزیادہ شمولیت کویقینی بنایاجارہاہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق  وفاقی دارالحکومت میں ایس ڈی پی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  لفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ  نےکہاکہ یہ تاثرقطعی طورپر بے بنیاد ہے کہ سی پیک منصوبہ سست روی کا شکار ہے، اس کے برعکس منصوبے کے تحت شروع ہونے والی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے، اگست کے تیسرے ہفتے میں رشکئی فری اقتصادی زون کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ  کا رجحان اب گوادر کی جانب ہو رہا ہے،گوادر بندرگاہ اور ائرپورٹ اب مکمل طور پر کھول دئے گئے ہیں اور گوادر ڈسٹرکٹ اقتصادی زون کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔

پاکستان میں متعین چین کے سفیر یا جنگ نے اس موقع پر کہا کہ گوادر خطے کے مربوطی اور مجموعی ترقی میں انتہائی اہم حیثیت کا حامل ہے،سی پیک اتھارٹی سمیت حکومت پاکستان کے مختلف محکموں نے منصوبے کی سرعت کے ساتھ تکمیل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ٹیکسوں کے حوالے مراعات کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا رخ گوادر کی جانب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے،چینی حکومت گوادر ہی نہیں بلکہ پورے بلوچستان کو ترقی دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسیع کرے گی۔

مزید :

قومی -