"ریا چکروتی کا مقصد سشانت کے پیسے ہڑپ کرنا تھا، وہ آنجہانی اداکار کو دوا کا اوور ڈوز دیتی تھی اور ۔۔۔ " سپریم کورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

"ریا چکروتی کا مقصد سشانت کے پیسے ہڑپ کرنا تھا، وہ آنجہانی اداکار کو دوا کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، ریاست بہار کی پولیس نے سپریم کورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور حلف نامہ جمع کرادیا۔

بہار کی پولیس کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ریا چکروتی اور ان کے خاندان کے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رابطے میں آنے کا مقصد ان کے پیسے ہڑپ کرنا تھا۔ ریا چکروتی نے سشانت کی دماغی مرض کی جھوٹی تصویر بنائی اور انہیں دوا کا اوور ڈوز دیتی رہیں۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ سشانت سنگھ کی خود کشی کے معاملے میں ممبئی پولیس نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بہار پولیس کو تحقیقات نہیں کرنے دیں، اس کے باوجود بہار پولیس نے اہم معلومات حاصل کی ہیں۔ آئندہ اس کیس کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی ہے۔

مزید :

تفریح -