بھارت میں مسافرطیارے کو حادثہ 

بھارت میں مسافرطیارے کو حادثہ 
بھارت میں مسافرطیارے کو حادثہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست کیرالہ میں ایئر انڈیا کا  مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 14 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں،جہاز کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا جب  طیارہ  پھسل کر آبادی میں جا گھسا جس سے کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈ یا رپورٹس کےمطابق دبئی سےبھارتی ریاست کیرالہ کےائیر پورٹ کالی کٹ میں ائیر انڈیاایکسپریس کاطیارہ کریش لینڈنگ کاشکار ہو گیا ۔طیارہ رن وے سے پھسل کرقریبی آبادی میں جا گھسا جہاں اس کے دو ٹکڑے ہو گئے ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 191 مسافر سوار تھے ۔حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی ادارے ریسکیو کارروایئوں میں مصروف ہیں ۔