"بیروت دھماکوں کی وجہ بیرونی میزائل حملہ ہوسکتا ہے" لبنانی صدر کا تہلکہ خیز دعویٰ

"بیروت دھماکوں کی وجہ بیرونی میزائل حملہ ہوسکتا ہے" لبنانی صدر کا تہلکہ خیز ...

  

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیروت کے صدر مشیل عون کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکوں کی وجہ بیرونی میزائل حملہ ہوسکتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر مشیل عون نے کہا کہ خوفناک دھماکوں کی وجہ لا پرواہی یا بیرونی میزائل حملہ ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں نہ تو اعلیٰ عہدیداروں کو چھوڑا جائے گا اور نہ ہی نچلے درجے کے ملازمین کو بخشا جائے گا۔

لبنانی صدر نے بیروت تباہی کی عالمی تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مطالبے کا مقصد سچ کو دھندلانا ہے، عالمی تحقیقات میں سچ دب جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لبنانی حکام نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بیروت میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ وہ امونیم نائٹریٹ ہوسکتا ہے جو ایک ویئر ہاؤس میں رکھا گیا تھا تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کسی اعلیٰ عہدیدار نے بیرونی حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -