بھارت کی ’چال‘ کامیاب ہو گئی، آئی سی سی نے ہار مان لی

بھارت کی ’چال‘ کامیاب ہو گئی، آئی سی سی نے ہار مان لی
بھارت کی ’چال‘ کامیاب ہو گئی، آئی سی سی نے ہار مان لی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو آئندہ سال شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کا میزبان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں آئندہ برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان ملک کیلئے بھارت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا اب 2022 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔

قبل ازیں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چند روز پہلے میگا ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی تھی جس سے اب بورڈ ممبران کو آگاہ کیا گیا ہے جنہوں نے اتفاق رائے سے ان ایونٹس کے میزبان ممالک کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

واضح رہے کہ رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب آئی سی سی نے اسے ایک سال کیلئے ملتوی کردیا تھا تاہم میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا جبکہ 2021ءکا ایونٹ بھارت میں ہونا پہلے سے ہی طے تھا۔

مزید :

کھیل -