نیب نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیب نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر ...
نیب نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے سپیشل سیل میں تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکار، چارٹرڈ اکاونٹنٹس اور انکم ٹیکس کے افسران شامل ہوں گے۔ سپیشل سیل وائٹ کالر کرائم کی تفتیش میں نیب افسران کی معاونت کرے گا۔نیب کا سپیشل سیل معاونت کے لئے ایس ای سی پی، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی کا مجاز ہوگا۔

مزید :

قومی -