"اب ہمیں شادی کرلینی چاہیے" لڑکی نے یہ بات کہی تو بوائے فرینڈ نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

"اب ہمیں شادی کرلینی چاہیے" لڑکی نے یہ بات کہی تو بوائے فرینڈ نے ایسا کام ...

  

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شادی کے تنازعے پر عاشق نے معشوقہ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ضلع اندور میں باگھیلا فارم ہاؤس کے قریب سے ایک لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کی تو پتا چلا کہ وہ ٹفن سنٹر میں کام کرتی تھی اور کئی روز سے غائب تھی۔ پولیس کو یہ بھی پتا چلا کہ لڑکی کا نریندر سونی نامی لڑکے سے رابطہ تھا، پولیس نے مقتولہ کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزم کے مطابق وہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، مقتولہ شادی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی لیکن ملزم شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ قتل کے روز مقتولہ انیتا اپنا سامان اٹھا کر ملزم سونی کے گھر پہنچ گئی جس پر وہ اسے گھمانے کا بہانہ کرکے باہر لے گیا اور باگھیلا فارم ہاؤس کے پاس اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔

مزید :

جرم و انصاف -