وزیراعظم عمران خان کاسری لنکن ہم منصب کوٹیلی فون

وزیراعظم عمران خان کاسری لنکن ہم منصب کوٹیلی فون
وزیراعظم عمران خان کاسری لنکن ہم منصب کوٹیلی فون

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماﺅں میں کورونا کے خلاف حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ،اس موقع پر عمران خان نے معاشی استحکام کے حصول اور معیشت کو متحرک کرنے پر بھر پور زور دیا ۔سری لنکن وزیراعظم نے کورونا اور سیاحت پر اس کے منفی اثرات پر بات چیت کی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پر عزم ہیں ۔

مزید :

قومی -