شعیب ملک انگلینڈ کب جائیں گے؟ خبر آ گئی

شعیب ملک انگلینڈ کب جائیں گے؟ خبر آ گئی
شعیب ملک انگلینڈ کب جائیں گے؟ خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک ممکنہ طور پر 15 اگست کو انگلینڈ کیلئے اڑان بھریں گے جہاں وہ قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی 20 سپیشلسٹ شعیب ملک کو 15 کو ساﺅتھمپٹن بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ ان کے دو کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی منفی آ چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ شعیب ملک انگلینڈ کیخلاف 28 اگست سے شروع ہونے والی تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لیں گے جس کا دوسرا میچ 30 اگست اور تیسرا میچ یکم ستمبر کو ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -