جب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو ۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں

جب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو ۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے ...
جب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو ۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی پیر سید فضل شاہ جیلانی، میر عابد حسین بھیو، سید اعجاز شاہ شیرازی اور سردار خالد احمد لونڈ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے،پارٹی  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی پیر سید فضل شاہ جیلانی، میر عابد حسین بھیو، سید اعجاز شاہ شیرازی اور سردار خالد احمد لونڈنے بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی ملاقات کی اور  اپنے حلقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اراکین اسمبلی نے پارٹی چیئرمین کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں،کورونا وائرس کے بارے عوام کو دی جانے والی آگاہی اور ٹڈی دَل کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات کیں کہ جب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو اسمبلی اراکین اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں ۔  بلاول بھٹو زرداری اور ایم این اے خالد احمد لونڈ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  سیاسی امور بھی زیربحث آئے،بلاول بھٹو زرداری نے خالد احمد لونڈ سے گھوٹکی کےعوام کےحالات دریافت کئےاورانہیں ہدایت دیتےہوئےکہاکہ گھوٹکی کےعوام کےمسائل کےبروقت حل کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں ایاز شاہ شیرازی سے استفسارکیا کہ سجاول کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟اُنہوں نے سجاول کے عوام کے مسائل ہر صورت میں حل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -