اگلے سال نیوزی لینڈ میں شیڈول ویمز ورلڈکپ بھی ملتوی

اگلے سال نیوزی لینڈ میں شیڈول ویمز ورلڈکپ بھی ملتوی
اگلے سال نیوزی لینڈ میں شیڈول ویمز ورلڈکپ بھی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی کردیا جبکہ 2021ءمیں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے بھارت کو میزبان برقرار رکھا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ بھی کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے معطل کرکٹ سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جو اب 2022ءمیں فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا۔ 
اس سے قبل جولائی میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز بھی ملتوی کئے جاچکے ہیں جو اب 2021ءمیں ہوں گے۔آئی سی سی کے مطابق جو ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، ان کے سٹیٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزید :

کھیل -