سشانت سنگھ خود کشی، ریا چکروتی کے بھائی کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر ہونے کا انکشاف، اداکارہ سے جائیداد کے کاغذات مانگے گئے تو آگے سے کیا حرکت کی؟

سشانت سنگھ خود کشی، ریا چکروتی کے بھائی کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر ہونے کا ...
سشانت سنگھ خود کشی، ریا چکروتی کے بھائی کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر ہونے کا انکشاف، اداکارہ سے جائیداد کے کاغذات مانگے گئے تو آگے سے کیا حرکت کی؟

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے کی تفتیش میں اہم موڑ آگیا۔

انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ای ڈی) کی جانب سے اداکارہ ریا چکروتی کو جمعہ کے روز منی لانڈرنگ اور سشانت سنگھ راجپوت کے 15 کروڑ روپے ہڑپنے کے کیس میں طلب کیا گیا تھا۔ اداکارہ سے کئی گھنٹے تک تفتیش کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران وہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہیں۔

بھارٹی میڈیا کے مطابق ای ڈی کے افسران نے جب اداکارہ ریا چکروتی سے جائیداد کے کاغذات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پیپرز دکھانے سے انکار کردیا اور ٹال مٹول کرنے لگیں، جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جائیداد کے کاغذات ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے پاس ہیں۔ ای ڈی نے جب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے پوچھا تو اس نے کہا کہ جائیداد کے کاغذات اداکارہ کے پاس ہی ہیں۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تفتیش کے بعد جب دوبارہ ذرا سختی کے ساتھ اداکارہ سے کاغذات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ پیپرز کہاں ہیں۔

دوسری جانب تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بینک اکاؤنٹ سے ریا چکروتی کے بھائی شیوک چکروتی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -