عثمان بزدار کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

عثمان بزدار کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
عثمان بزدار کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں  وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے استعفیٰ کی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار پر شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے اور کرپشن کے الزامات ہیں، نیب کی جاری چارج شیٹ میں عثمان بزدار کو نیب نے طلب کیا ہے۔ عثمان بزدار پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔عثمان بزدار  عہدے سے فوری مستعفی ہو جائیں۔ ان پر لگنے والے کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات کا حساب دیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -