آسٹریا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کی تقریب
ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے میں "یوم استحصال کشمیر" کے موقع پر قائم مقام سفیر پاکستان عامر سعید کی زیر سرپرستی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔
یوم استحصال کے موقع پر جاری کردہ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ان پیغامات میں 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔
ویانا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے مقررین پروفیسر ملک شوکت مسرت اعوان، اسد عباس، خرم افتخار اور سابق سفارتکار حیات مہدی نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد کے اقدامات خاص طور پر ڈومیسائل قوانین اور زمین کی ملکیت کے قوانین کی مذمت کی۔
تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کی والدہ مرحومہ کے لیے اور شہدائے کشمیر کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔