مویشی منڈیوں میں بہترین انتظامات،سی ایم ایم سی افسران میں انعامات تقسیم
لاہور(جنرل رپورٹر)عیدالاضحی پر مویشی منڈیوں میں انتظامات کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور سٹاف کے لیے حسن کارکردگی تقریب کا انعقادِ کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید تھے جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تعریفی اسناد اور کیش پرائز تقسیم کئے۔تقریب میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان، چیئرمین پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد اور دیگر افسران و سٹاف نے شرکت کی۔میاں محمودالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اچھی کارکردگی پر متعلقہ افسران اور عملے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔عملے نے کورونا اور عیدالاضحی پر خراب موسم کے باوجود مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
چھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی تحسین کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،اگلے سال اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو دوگنا اعزازیہ دیا جائے گا۔وزیر بلدیات نے کہاکہ رواں برس پہلی بار پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے منڈیوں کی ریکارڈ نیلامی کی۔ منڈیوں کی ریکارڈ نیلامی اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر تمام عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔۔وزیر بلدیات پنجاب نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان کو بھی عمدہ کارکردگی پر تعریفی سند پیش کی۔ لاہو ر، گوجرانوالہ،سرگودھا، راولپنڈی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور،فیصل آباداور ڈی جی خان ڈویژن کے افسران میں تعریفی اسناد کے ساتھ نقد انعام بھی تقسیم کئے گئے۔