ارد ن کے ماہرین اثار قدیمہ نے حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کی دریافت کا دعویٰ کردیا

ارد ن کے ماہرین اثار قدیمہ نے حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کی دریافت کا دعویٰ ...
ارد ن کے ماہرین اثار قدیمہ نے حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کی دریافت کا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن )اردن میں مقامی ماہرین نے متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون سے ملک کے جنوب میں واقع علاقے 'جنوبی اغوار' میں حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے ۔العربیہ نیوز کے مطابق جمعے کے روز اردن میں ٹورسٹ گائیڈز ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد حماد نے باور کرایا ہے کہ حالیہ انکشاف اردن کی ریاست کی دوسری صدی کی اہم ترین دریافت میں شمار ہو رہی ہے۔
ماہرین نے اس انکشاف کو ثابت کرنے کے لیے فلکیاتی ، ارضیاتی اور جغرافیائی دلائل کا سہارا لیا۔ علاوہ ازیں آثاریاتی کھدائی اور علاقے میں موجود راستوں کو بھی خاص طور پر زیر غور رکھا گیا۔اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پٹرا کے مطابق حاصل ہونے والے شواہد میں بائبل میں مذکور تحریری تختیاں، ایبلا اور اکادیہ کی تختیاں، رومی راستے اور قریش کا 'ایلاف' کا راستہ وغیرہ شامل ہیں۔