غیرت کے نا م پر نوجوان کی فائرنگ سے سگی بہن قتل

عارف والا(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیرت کے نا م پر نوجوان نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 38/KB میں ہدایت علی کی بیٹی نازیہ بی بی اپنے گھر سے بھاگ گئی تھی جس کو پنچائت کے ذریعہ واپس گھر میں لایا گیا جہاں پر غلام فرید نے فائرنگ کرکے سگی بہن نازیہ بی بی کو قتل کردیا ۔
ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ احمدیار پولیس نے مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال محمدنگر پہنچادیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں ۔