افغانستان کی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان ، آفتاب شیرپاؤ نے امریکہ سے ایسا مطالبہ کردیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے 

افغانستان کی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان ، آفتاب شیرپاؤ نے امریکہ سے ...
افغانستان کی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان ، آفتاب شیرپاؤ نے امریکہ سے ایسا مطالبہ کردیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چار سدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ آفتاب خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوافغان ایشوکاادراک نہیں ہے،امریکہ طالبان اورافغان حکومت کےدرمیان مذاکرات کروائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےآفتاب شیر پاؤنےکہاکہ افغانستان میں منتخب حکومت کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان میں زبردستی حکومت پر قابض ہونے کے حامی نہیں۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے تھا کہ افغانستان کے ساتھ  شروع سے ہی انٹریکشن کرتے اور بد اعتمادی کی فضاء کو دور کرنے کی کوشش کرتے جو نہیں ہوئی ،یہ کوشش مختلف سطحوں پر ہو سکتی تھی ،حکومتی سطح پر بھی اسٹیلشمنٹ کی سطح پر بھی اور عوامی سطح پر بھی ،یہ بات درست ہے کہ وہ پاکستان پر الزامات لگا رہے ہیں لیکن میں تو یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کی جو انٹیلی جنس ایجنسی ہے این ڈی ایس وہ جو کابل میں روزانہ دھماکے ہوتے ہیں انہیں نہیں روک سکی ،یہ تو انٹیلی جنس کا کام تھا کہ وہ اپنے دارالحکومت میں روز ہونے والے بم دھماکوں کو روک کر لوگوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کرتی ۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک بھی افغان خانہ جنگی بند کروانے کےلئے کردار ادا کریں۔