ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ آج کل جس الجھن کے بھی شکار ہیں ابھی مزید اس میں چند دن درکار ہیں اس لئے حوصلے سے کام لیں اور برداشت کریں ان شاءاللہ یہ وقت گزر ہی جائے گا۔ خاموشی سے یہ دن نہ گزارے گئے تو اپنوں کے ساتھ ہی لڑائی جھگڑے کا اندیشہ بہت زیادہ ہے ، پھر وراثت کے امور بھی سامنے آ سکتے ہیں اللہ کی رضا کی خاطر اپنے حق سے پیچھے بھی ہٹ جانا پڑے تو ہٹ جائیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے گزشتہ بڑے عرصے سے روز گار میں سخت مشکلات برداشت کی ہیں اب ان کو اس کا انعام ملنے کا وقت آ گیا ہے۔ حالات تیزی سے بدل کر ان کے حق میں ہوں گے، نئے سلسلے بھی بن سکتے ہیں۔ ان دنوں جو پیشکش آئے اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں اور اگر سمجھ میں نہ آئے تو پھر استخارہ کر لیں۔ صحت کے امور بھی خراب ہیں۔ صدقہ ضرور دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ بلا وجہ کی الجھن کا شکار ہیں دماغ بوجھل سا ہو گیا ہے اور کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔ ان حالات میں چند دن مزید خاموشی سے گزارے جائیں تو زیادہ بہتر رہے گا جو لوگ جلد بازی میں قدم اٹھائیں گے وہ مشکل میں آ سکتے ہیں اور جن لوگوں نے حکمت عملی سے کام لیا وہ بچ جائیں گے ،روزانہ صدقہ دیں اور 1000 مرتبہ روزانہ اللہ پڑھا کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جو لوگ مشورہ دے رہے ہیں ان کی باتوں میں نہ آئیں،جو خود ٹھیک لگتا ہے صرف وہ کریں۔ آپ نے ابھی موجودہ پوزیشن کو بدلنا نہیں ہے یہ آپ کے حق میں بہتر ہے۔ اگر ایسا کیا گیا تو مشکل میں آ سکتے ہیں ،جن لوگوں نے کام کی پیشکش کی ہے وہ چکر دے رہے ہیں جب پردئہ غیب سے آفر آئے تو پھر اس کو قبول کریں چند دن تو ہر قدم پھونک کر ہی رکھنا ہوگا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت حالات ساز گار نہیں ہیں روزانہ کی بنیاد پر صدقہ دیں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اس معاملے کو بالکل بھی نظر انداز نہ کریں ایسا کرنا مزید خرابی کا سبب بن سکتا ہے، آپ کو محسوس ہوتا ہوگا جیسے کسی خاص قسم کی بندش میں آگئے ہیں زائچہ کہتا ہے کہ آپ کی اپنی کسی ذاتی غلطی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے سچے دل سے توبہ کریں اور سیدھا راستہ پکڑیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو ابھی تک حالات کی خرابی کا اندازہ نہیں ہو رہا آپ جس انداز سے چل رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے۔ کئی معاملات میں اپنی اصلاح کی ضرورت بھی ہے اور یہ جس قدر جلدی ہو آپ کے لئے اتنا ہی بہتر ہے، جو لوگ حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر اپنے معاملات ٹھیک کر لیں گے وہ جلد ہی اپنی منزل کے قریب ہوں گے۔ یہ ہفتہ بڑی ضرورت کو بحکم اللہ پوری کرے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا جس قدر ممکن ہو صدقہ دیں اس وقت حالات مناسب نہیں جا رہے اور آپ کے زیادہ ٹینشن لینے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے، اپنے سارے معاملات اللہ پر چھوڑ دیں اور خود سیدھے راستے پر چلیں پھر دیکھیں کہ آپ کس طرح مشکلات سے نکلتے ہیں۔ نماز میں دل لگائیں اور یا حی یا قیوم کا ورد بھی سارا دن زبان سے جاری رکھیں ،چند دن تک خود کو سب سے دور رکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس شخص پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ تھا وہی دھوکہ دے سکتا ہے۔ ان دنوں جس قدر ممکن ہو ہوشیاری سے کام لیں اور مطلب پرست بندوں کو خود سے دور رکھیں، اولاد کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے ،وہ چند دنوں کے اندر ضرور لیں، مگر اولاد کے مشورے کے ساتھ، اس وقت آپ کو اپنی ضرورت کے لئے رقم ملنے کا امکان بھی ہے اور نیا سلسلہ بننے کی خبر بھی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
خود کو کسی بندش کا شکار نہ سمجھیں ایسا بالکل نہیں ہے، حالات بالکل ٹھیک جا رہے ہیں، بس آپ کے تھوڑا سا ہمت کرنے کی ضرورت ہے اور اب کوئی بڑا فیصلہ کر لیں، ان شاءاللہ وقت ساتھ دے گا لہٰذا آپ مشکل سے نکل جائیں گے جو لوگ بیمار ہیں وہ جلد شفاءیاب ہوں گے جن ضرورتوں کی وجہ سے پریشان میں وہ ضرور پوری ہوں گی اور کچھ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے ہاتھوں سے آگے بڑھنے کا بڑا اچھا موقع نکل گیا ہے ، مگر مایوس مت ہوں ابھی اور چانس ملیں گے امید ہے کہ اس ہفتے بھی ایک پیشکش آپ کے سامنے ہو گی اور رکے ہوئے کام بھی چل نکلیں گے، جو لوگ اپنا کوئی نیا کام کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے موقع اچھا ہے وہ قدم اٹھا سکتے ہیں ،ابھی اپنوں کے ساتھ فاصلہ رکھ کر چلیں کچھ راز اوپن ہونے والے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے قرض ادا کرنا ہے ان کے لئے اب ان شاءاللہ آسانیاں ہوں گی اور جن لوگوں نے مکان وغیرہ تبدیل کرنا ہے اس کے مواقع سامنے آئیں گے۔ خاص طور پر جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب خوشخبری سن سکیں گے۔ رشتے وغیرہ میں جس بندش کا سامنا تھا وہ اب ٹوٹ گئی ہے۔ یہ ہفتہ ان کو اس حوالے سے خاص خبر دے گا۔ من پسند جگہ بھی رشتہ ہو سکتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنی صحت کا جس قدر ممکن ہو خیال رکھیں ان دنوں حالات روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ آپ الٹے سیدھے کاموں میں لگ کر اپنی روحانی قوت کو کھو بیٹھے ہیں، ابھی وقت ہے توبہ کر کے سیدھے راستے پر آ جائیں تو دوبارہ نئی طاقت کے ساتھ زندگی کی دوڑ میں شامل ہو جائیں جو چیزیں ہاتھوں سے نکل چکی ہیں وہ دوبارہ مل جائیں گی۔