پاکستانی سٹوڈنٹس امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افئیرز پروگرام کے تحت امریکہ پہنچ گئے

پاکستانی سٹوڈنٹس امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افئیرز ...
پاکستانی سٹوڈنٹس امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افئیرز پروگرام کے تحت امریکہ پہنچ گئے

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آفئیرز پروگرام کے تحت پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 50 پاکستانی سٹوڈنٹس واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.  جہاں انہیں دو دن مختلف امور سے متعلق بریفنگ دی گئی.  

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آفئیرز ایتھان روزنویگ سمیت دیگر سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا. پاکستانی طلباء کو امریکہ کی 39 ریاستوں کے 24 تعلیمی اداروں میں لیڈرشپ ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے. 

پاکستانی طلباء نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کا دورہ بھی کیا، جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر سٹاف سے ہوئی. پاکستانی طلباء و طالبات واشنگٹن ڈی سی کے مختلف تفریحی مقامات کے مطالعاتی دورے بھی کرائے گئے.

مزید :

تارکین پاکستان -