کامن ویلتھ گیمز،قومی ہاکی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

     کامن ویلتھ گیمز،قومی ہاکی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

  

         برمنگھم(افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو 3-4 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں ساتویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، پاکستان کی جانب سے 24 ویں منٹ میں رانا عبدالوحید،25 ویں منٹ میں غضنفر علی، 52ویں منٹ میں کپتان عمر بھٹہ جبکہ کھیل کے آخری 60 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے گول کر کے پاکستان کو فتح دلا دی، کینیڈا کی جانب سے میتھیو برینڈن نے دو گول سکور کئے۔دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے متاثر کن کھیل پیش کیا اور کینیڈین ٹیم کو شکست سے دوچار کیا  جبکہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آخری میچ میں جیت کا عزم لیکرمیدان میں اتر ے تھے مستقبل میں غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے اور بہترپرفارمنس دکھائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -