کامن ویلتھ گیمز،بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی فائنل میں رسائی
برمنگھم(سپورٹس رپورٹر) بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو عمدہ پرفارمنس کی بدولت شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے بھارت کی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 164 رنز بنائے جبکہ اس کی 5 وکٹیں گری تھیں بھارت کی جانب سے مدھانا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز کی اننگز کھیلی جیما44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں انگلینڈ کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز تک 6 وکٹوں کے نقصان پر160 رنز بناسکی اس طرح اس کو بھارت کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا بھارت کی جانب سے سینا رانا نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی بھارتی کپتان نے جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قر ار دیا۔