انعام بٹ نے سلور میڈل ہیلی کاپٹر شہداء کے نام کردیا 

  انعام بٹ نے سلور میڈل ہیلی کاپٹر شہداء کے نام کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم (سپورٹس رپورٹر)قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء  کے نام کر دیا۔انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، اللہ کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہماری ٹریننگ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود سلور میڈل جیت لیا، یہی بہت ہے مزید کہا کہ مستقبل میں کوشش ہوگی کہ میں اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لاسکوں۔انعام بٹ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا، انہیں بھارتی حریف نے شکست سے دوچار کیا تھا۔