سابق انگلش کپتان ناصر حسین بابر اعظم کے مداح ہوگئے 

سابق انگلش کپتان ناصر حسین بابر اعظم کے مداح ہوگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(این این آئی) معروف کمنٹیٹر اور انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصرحسین بابراعظم کی کور ڈرائیو کے معترف ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے دیوانے نکلے۔ناصر حسین نے آئی سی سی کے ویب شو ماسٹر کلاس میں سوئنگ کے خلاف کور ڈرائیو کھیلتے وقت بابراعظم کی مثال دی اور کہا کہ بابراعظم کی کور ڈرائیو مجھے پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ویرات کوہلی کو منتخب کرتا تاہم بابرکی کور ڈرائیو نے مجھے بہت متاثر کیا، میں اس فیصلے پر بھارتی کرکٹ مداحوں سے معذرت کرتا ہوں۔سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ جب گیند باہر کی جانب سوئنگ ہو رہی ہو تو بابراعظم سوئنگ کے ساتھ بہتر طریقے سے کھیلتے ہیں۔ناصرحسین نے کہاکہ اگر نوجوان بیٹرز کو کور ڈرائیو سیکھنی ہو تو میں انہیں بابراعظم کو کھیلتے دیکھنے کا مشورہ دوں گا۔اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم میں ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ جتنی صلاحیت ہے۔ لیکن بابر کو وہ توجہ نہیں ملتی ہے جس کے وہ حقدار ہیں۔ناصر حسین نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس بیٹسمین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابر وائٹ بال ہی نہیں ریڈ بال کرکٹ میں بھی ورلڈ کلاس ہیں۔