تھرو بال کوچنگ کورس19 اگست سے شروع ہوگا

  تھرو بال کوچنگ کورس19 اگست سے شروع ہوگا

  

کراچی (این این آئی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام دوسرا دو روزہ تھروبال کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس 19 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس، نآظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز اور سکول ٹیچرز حصہ لے سکتے ہیں۔ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے حضرات 15 اگست تک اپنی، اپنی رجسٹریشن فون نمبر03213077577 یا ای میلthrowballpak@gmail.comکے ذریعے کروا سکتے ہیں۔ کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -