سہولیات کم اور ٹریننگ بھی معیاری نہیں، عنایت اللّٰہ

  سہولیات کم اور ٹریننگ بھی معیاری نہیں، عنایت اللّٰہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم (سپورٹس رپورٹر)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتنے والے پاکستان کے عنایت اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہماری سہولیات کم ہیں، ٹریننگ پارٹنر بھی اس معیار کے نہیں، فیڈریشن کے پاس اتنا بجٹ نہیں ہوتا کہ ہمیں باہر بھیجا جائے۔عنایت اللّٰہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شکر ہے کہ برانز میڈل ملا، ریسلنگ فیڈریشن نے چھ ماہ کا کیمپ لگایا۔ انہوں نے کہاکہ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے درمیان وقت بہت کم تھا، کوارٹر فائنل کے بعد کول ڈاؤن ہورہا تھا کہ سیمی کے لیے بلالیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈیٹ اپنے والدین اور موجودہ کوچ غلام فرید کو دوں گا، میرے والد ایشین سلور میڈلسٹ رہے ہیں اور وہ میرے کوچ بھی ہیں۔ سات سال کی عمر سے ریسلنگ شروع کی تھی افغانستان کے کوچ نے بھی میری بہت مدد کی۔