اداکارہ سجل علی مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی

          اداکارہ سجل علی مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر پر بنائی جانے والی سیریز میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔سجل علی جلد ہی  ایک سیریز میں  محترمہ فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئینگی، جس کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سریز کی ہدایت دیں گے۔سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اس میں سامعہ ممتاز مادر ملت کا کردار ادا کریں گی۔اسے ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے کسی ٹی وی چینل پر بھی ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کلچر -