امساء چوہدری کا ویڈیو سونگ”رب جانے دل میرا“مقبول ہوگیا

  امساء چوہدری کا ویڈیو سونگ”رب جانے دل میرا“مقبول ہوگیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل واداکارہ امساء چوہدری کا نیا ویڈیو سونگ”رب جانے دل میرا“مقبول ہوگیا، امساء چوہدری کا بطور ماڈل کی ویڈیوکے اس گانے کو گلوکار غلام عباس نے گایاتھا۔اس ویڈیو سونگ کو نیو ائیر پر ائیر آواج نامی کمپنی اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا۔اس ویڈیو میں امساء چوہدری کے ساتھ ماڈل بہراوربٹ نے بھی ماڈلنگ کی تھی امساء چوہدری نے بتایاکہ ان کا یہ گانا نوجوان نسل کے لئے تحفہ ثابت ہوا۔ گانے کوبہت خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ کیا گیاتھا اس گانے کو غلام عباس نے بہت خوبصورت انداز میں گایاتھا جسے بے حد پسندکیا گیا۔

مزید :

کلچر -