گلوکارملک آصف شہزاد کی خصوصی منقبت ”باباداکرم“ ریلیز

  گلوکارملک آصف شہزاد کی خصوصی منقبت ”باباداکرم“ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارملک آصف شہزاد نے عرس بابا فریدکے حوالے سے خصوصی منقبت ”باباداکرم“ ریلیزکردیاس خصوصی منقبت کی ویڈیوکو کو گذشتہ روز لوکل ٹی وی HD کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے،اس منقبت کی ویڈیوکو گذشتہ روززوم میڈیا پروڈکشن میں مکمل کیا گیاتھا جس کے ویڈیو ڈائریکٹر نوید چوہدری تھے، کیمرہ مین سلمان اور ا سکی ایڈیٹنگ فیضی علی نے کی تھی اس خصوصی منقبت کی شاعری ملک آصف شہزاد اورآصف رحمان کی لکھی ہوئی ہے اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ریکارڈنگ و مکس ماسٹرنگ ٹیپوسردارنے کی ہے اس کا آڈیوX-One  سٹوڈیومیں ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس منقبت میں گلوکار ممتاز علی،راشد قیوم اور غفار لہری نے کورس گایاہے۔ایک ملاقات کے دوران ملک آصف شہزادنے بتایاکہ اس منقبت کو عرس بابا فرید پاکپتن پر سوشل میڈیا پر ریلیز کیاگیاہے جسے بے حد پسندکیا جارہاہے۔ ایک سوال کے جواب میں ملک آصف شہزاد نے بتایاکہ اس منقبت کو انہوں نے بابا فرید کی محبت اور عقیدت میں لکھا اور گایا ہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ وائرل کرینگے اور پسندکرینگے یاد رہے کہ ملک آصف شہزاد کا نوحہ ”ناناسے کیا وعدہ“ بھی یکم محرم کو سوشل میڈیاپر ریلیز کیاگیاتھا جسے بے حد سراہا جارہاہے۔ 

مزید :

کلچر -