زندگی میں ہر کام سوچ سمجھ کرکرنے کی عادی ہوں، مہک 

زندگی میں ہر کام سوچ سمجھ کرکرنے کی عادی ہوں، مہک 

  

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مہک اعوان نے کہاہے کہ زندگی کو بھر پور طریقے سے جینے میں ہی اس کی اصل خوبصورتی چھپی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مہک اعوان نے کہا کہ میں اپنے ہر کام کو منصوبہ بندی  اور سوچ بچار کے بعد انجام دیتی ہوں کیونکہ میں اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ جلد بازی کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی بہت خوبصورت ہے اس کے ہر لمحے کو بھر پور طریقے سے محسوس کر کے جینے میں ہی اس کی اصل خوبصورتی ہے،مہک اعوان نے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو آپ کے اردگرد موجود ہر چیز آپ کو مسکراتی ہوئی اور زندگی سے بھرپور دکھائی دے گی۔کوشش کریں کہ اپنی زندگی میں مثبت سوچوں اور چیزوں کو شامل کریں۔منفی سوچوں اور رویوں سے اسے ضائع مت کریں۔میرا فنّی کیرئیر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

مزید :

کلچر -