زرقا احمد نوید رضا کی فلموں میں کام مکمل کروائیں گی

     زرقا احمد نوید رضا کی فلموں میں کام مکمل کروائیں گی

  

 لاہور(فلم رپورٹر)معروف پاکستانی نژادبرطانوی اداکارہ زرقااحمد نے بتایاکہ وہ ہدائتکار نوید رضا کی دونوں فلموں میں اپنا کام مکمل کروائیں گی اور پھر برطانیہ واپس لوٹ جائیں گی۔”سرسنگم“ میں ٹائٹل رول بھنگڑسٹارگلوکار شاہدسونواورگلوکارہ بندیاجٹ اداکررہے ہیں۔زرقااحمد بھی ہدائتکار نوید رضا کی نئی فلم”سرسنگم“ کا حصہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق زرقا احمد کو گذشتہ روز ہدائتکارنوید رضا نے اپنی نئی اردوفلم”سرسنگم“ کیلئے کاسٹ کیاہے۔زرقااحمد جو برطانیہ میں ہی پیداہوئیں اور وہیں پلی بڑھی۔ اور ہالی ووڈ فلموں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈکی متعدد فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں اوردو سال قبل انہیں برطانیہ میں بہترین اداکارہ مانتے ہوئے Oracle Award سے نوازاگیاتھا۔ہدائتکار نوید رضا اس سے قبل انہیں اپنی فلم”قسم پاکستان کی“ کے لئے بھی کاسٹ کر چکے ہیں۔فون پر بات کرتے ہوئے زرقااحمد نے بتایاکہ انہیں ہدائتکار نوید رضا نے اپنی نئی فلم”سرسنگم“ کا سکرپٹ بھیجا تو انہوں نے اس کی کہانی سے متاثرہوکر اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھرلی۔زرقااحمد کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے انہوں نے ہدائتکارنوید رضا کی فلم”قسم پاکستان کی“ بھی سائن کی ہوئی ہے۔

مزید :

کلچر -