بشری انصاری ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی مداح ہوگئیں 

  بشری انصاری ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی مداح ہوگئیں 

  

 لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ بشری انصاری  معروف ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی مداح ہوگئیں‘ سرمد کھوسٹ کو قابل فخر قرار دیدیا۔ بشری انصاری نے  سرمد کھوسٹ کی فلم کملی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کملی کے حوالے سے سرمد سلطان کھوسٹ پر فخر کرنے کے لیے کچھ بات کرنا چاہوں گی۔ انہوں  نے  سرمد سلطان کھوسٹ کو شاباش دیتے ہوئے مزید کہاکہ سرمد تم نے بے پناہ جذبے کے ساتھ مشکل راستہ چننے کی قوت ہمیں دکھائی ہے، ہمیں تم پر فخر ہے۔بشری انصاری نے ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ ہر کوئی جائے اور کمی  فلم دیکھے۔،کوئی حقیقی اچھا کام دیکھے، ہم تو ساس بہو کے دور میں غرق ہوگئے ہیں۔ بشری انصاری نے سرمد کھوسٹ، صبا قمر اور ثانیہ سعید کو مزید قوت سے اچھا کام کرنے کی دعا دیتے ہوئے ڈھیروں محبت کا اظہار بھی کیا۔

مزید :

کلچر -