عائشہ اکبرکی آوازمیں شہادت حضرت امام حسینؓ پر '' سیدہ کا لعل'' کلام ریلیز 

  عائشہ اکبرکی آوازمیں شہادت حضرت امام حسینؓ پر '' سیدہ کا لعل'' کلام ریلیز 

  

 لاہور(فلم رپورٹر) عائشہ اکبرکی آوازمیں شہادت حضرت امام حسینؓ پر '' سیدہ کا لعل'' کلام ریلیز،تفصیلات کے مطابق اس کلام کو گذشتہ روز یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے۔ اس کلام کو معروف نعت خواں عائشہ اکبر نے پڑھا اس کلام کی آڈیو ریکارڈنگ عمران علی جبکہ ویڈیوریکارڈنگ لاہور کے مقامی اسٹوڈیو میں کی گئی ہے اس ویڈیو کے ڈی او پی طاہر رسول جبکہ علی شازیم نے اس خوبصورت ویڈیو کی ڈائریکشن دی ہے۔اس کلام کے شاعر اردو کے معروف شاعر سلیمان جاذب ہیں جن کا لکھاہوادنیابھرمیں پسندکیاجاتا ہے۔ایک ملاقات کے دوران سلمان جاذب نے بتایاکہ محرم الحرام اسلامی تقویم کا پہلا ماہ ہے یہ شہادت حضرت امام حسینؓ سمیت کئی اہم واقعات کے تاریخی اہمیت رکھتا ہے شہادت حضرت امام حسینؓ پر اردو سمیت تقریباً ہر زبان میں کلام لکھا گیا ہے محرم الحرام کی نسبت سے میں نے بھی حضرت امام حسین ؓ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے جس کی ویڈیو ایس جے اسلامک پروڈکشنز کے تحت ریلیزکردی ہے گئی ہے۔ان کا کہناتھاکہ انہوں نے یہ کلام ”سیدہ کا لعل“ کے عنوان تحریر کیا ہے محرم الحرام میں ریلیز ہونے والے دیگر کلاموں میں ”سیدہ کا لعل“ اپنے نام کی طرح انتہائی منفرد کلام ہے جس میں امت مسلمہ کے متفقہ نظریہ کے مدنظر حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔سلمان جاذب کا مذیدکہناتھاکہ یہ آڈیو اور وڈیو انتہائی سلیقے اور آداب کے تحت بنائی گئی ہے جو دیکھنے اور سننے والوں کے دلوں پر اثر کرتی ہے اور اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہے۔

مزید :

کلچر -