مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، ذیشان علی جانو 

  مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، ذیشان علی جانو 

  

لاہور(فلم رپورٹر) کوریوگرافر ذیشان علی جانو نے کہا ہے کہ ملک میں بڑگتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کردیا ہے مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا یہ کسی کو معلوم نہیں موجودہ حکومت سے وابستہ امیدیں پوری نہیں ہوسکیں۔وزیر اعظم شہباز شریف غریبوں کے بارے میں کچھ سوچیں۔ایک سوال کے جواب میں ذیشان علی جانو نے کہا کہ بغیر استاد کے ڈانس کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں بدقسمتی سے نئی آنے والی اداکارائیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت چل رہی ہیں۔  ذیشان علی جانو نے کہا کہ ہم نے نہ صرف خود محنت سے مقام بنایا ہے بلکہ ہم اپنے شاگردوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ شارٹ کٹ کی بجائے محنت سے آگے بڑھے ان کاکامیابی ملے گی مگر آج کل ہر کوئی کسی نہ کسی طر یقہ سے آگے جانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے نئے لڑکے اور لڑ کیاں باقاعدہ تر بیت کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت ہی چل رہی ہیں جس کی وجہ سے ڈانس کا میعار بھی سب کے سامنے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -