حفظان صحت کے اصولوں کی خلافورزی،ایک ہوٹل کی پروڈکشن بند

  حفظان صحت کے اصولوں کی خلافورزی،ایک ہوٹل کی پروڈکشن بند

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈپوائنٹس پر چھاپے مار کر ایک ریسٹورنٹ کی پروڈکشن بند،ایک کو بھاری جرمانہ،ایک کو وارننگ نوٹس جاری کر دئیے،600کلو پلپ تلف کر دیاگیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدو ن کے مطابق مومن پورہ میں معروف بروسٹ کی پروڈکشن قوانین کی خلاف ورزیوں پربند کردی گئی،فرائنگ آئل تبدیلی کا ریکارڈ موجود نہ ہونے اور ٹوٹے،بدبودرافریزز کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔ شعیب جدون نے کہا کہ باغبانپورہ میں ریسٹورنٹ کو زنگ آلود،گندی مشینری کے استعمال پر جرمانہ عائد کیا گیا۔مومن پورہ میں فوڈ پوائنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پرنوٹس جاری کیا گیا۔ملازمین کے میڈیکلز،ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی اور نامکمل لیبلنگ کی بنا پر کارروائیاں کی گئیں۔یفوڈسیفٹی ٹیموں نے600کلوپلپ، کھلے رنگ،زائدالمیعاد اجزا ء اور مشینری ضبط کر لی گئی۔شعیب جدون نے کہا کہ معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -