مانگا،دورویہ سڑک کی منظوری پر اہل علاقہ کا پی ٹی آئی قیادت سے اظہار تشکر

  مانگا،دورویہ سڑک کی منظوری پر اہل علاقہ کا پی ٹی آئی قیادت سے اظہار تشکر

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)   مانگا منڈی سے رائے ونڈ شہر کو جانے والی سڑک کو دورویہ کرنے کی منظوری ڈبل ہونے کی منظوری، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت  رانا جاوید عمر،این اے 125 سے امیدوار رانا جاوید عمر، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد گجر، چودھری خالد محمود گجر سینئر نائب صدر پی پی 165 اور پی پی 164 سے عرصہ تقریباً 30 سال پرانے سیاست دان عبدالرشید بھٹی کی خصوصی کاوشوں پر اہل علاقہ نے تینوں قائدین کا شکر یہ ادا کیا ہے۔رانا جاوید عمر نے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاللہ اسکا بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔دورویہ سڑک کی منظوری سے ملحقہ آبادیوں کاپرانا مسئلہ حل ہوا  اور اس کے بعد سندر ٹو رائیونڈ روڈ کو بھی بہت جلددورویہ بنایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -