جلو پارک میں چکور اور بھورے تیتر کی افزائش نسل شروع کرنیکا فیصلہ

  جلو پارک میں چکور اور بھورے تیتر کی افزائش نسل شروع کرنیکا فیصلہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن(ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات جنگلی حیات وپارکس پنجاب مبین الٰہی کی صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے تناظر میں جلو وائلڈ لائف پارک میں چکور اور بھورے تیتر کی افزائش نسل شروع کرنیکی ہدایت۔ڈائریکٹر جنرل نے یہ ہدایات اپنے پہلے دورہ جلو وائلڈلائف پارک کے دوران کیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن عبدالشکور منج بھی ان کے ہمراہ تھے۔پارک انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عادل ندیم نے دورہ پر آئے معزز مہمانان کوتفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات جنگلی حیات وپارکس پنجاب مبین الٰہی نے واٗلڈلائف پارک اور بریڈنگ سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پارک میں دستیاب خالی جگہوں  پر نئے پراجیکٹ شروع کئے جائیں تاکہ یہ سیاحوں کیلئے اور زیادہ پر کشش ہو۔ انہوں نے پارک میں مختلف جنگلی جانوروں اور پرندوں کی کامیاب افزائش نسل کے عمل کو سراہا  اور ڈرائیو ان زو میں نو تعمیر شدہ وائلڈلائف میوزیم کی حالت پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ والڈ لائف پارک جلو میں محکمہ گزشتہ کئی سالوں سے نایاب ہرنوں سامبڑ،کالا ہرن، چنکارہ ہرن،چیتل،اڑیال، مفلن شیپ اور جنگلی پرندگان میں فیزنٹس،موروں  اور گنی فاؤلز وغیرہ کی بڑی کامیابی سے افزائش نسل کر رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -