پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی سروسز ہسپتال میں محفل شہداء کربلا

  پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی سروسز ہسپتال میں محفل شہداء کربلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گزشتہ روزسروسز ہسپتال میں محفل شہداء کربلا خصوصاً امام عالی مقام سید نا حضرت امام حسینؓکی یاد میں منعقد کی گئی جس صدارت صوبائی صدر محمد ارشد بٹ نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ تنویر حسین جبکہ نعت یاسر امجد ضیائی نے پڑھی۔ علامہ مولانا شاہد محمود چشتی شاہدرہ والے نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے اپنی اور ساتھیوں کی قربانیاں دے کر اسلام کو ہمیشہ کے لئے سربلند کر دیا۔آج بھی مسلمان شہداء کربلا کو یاد کر کے خون کے آنسو روتے ہیں۔ آخر میں علامہ مولانا شاہدمحمود چشتی نے ہی دعا بھی کرائی۔