سکولوں میں قرآن مجید پڑھانے کیلئے قاعدے فراہم نہ کئے جا سکے

  سکولوں میں قرآن مجید پڑھانے کیلئے قاعدے فراہم نہ کئے جا سکے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سکولوں میں قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا معاملہ، پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں قاعدے ہی فراہم نہ کیے جاسکے رواں سال قران مجید ترجمہ کے ساتھ 100 نمبر کا پیپر لیا جانا ہے۔مفت قاعدوں کی پبلشنگ تاحال مکمل نہ کی جاسکی۔ پی سی ٹی بی کی جانب سے 6پبلشرز کو قاعدے چھاپنے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری سکولوں میں ایک کروڑ سے زائد طلبازیر تعلیم ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق طلباء کیلئے نئے قاعدوں کی پرنٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 31 اگست تک سکولوں میں نئے قاعدے بھی فراہم کردیئے جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -