عمران خان نے جان بوجھ کر غیر ملکیوں سے پیسے لئے،تسلیم عباس

عمران خان نے جان بوجھ کر غیر ملکیوں سے پیسے لئے،تسلیم عباس

  

لاہور( نمائند ہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے نائب صدر اور صوبائی حلقہ پی پی 172کے سید تسلیم عباس نے کہا ہے کہ عمران خان پچھلے 25سالوں سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ملوث ہیں انہوں نے جان بوجھ کر غیر ملکی باشندوں سے ممنوعہ پیسے لیئے۔

 وہ پاکستانی قوانین کے مطابق اپنی ذمے داریاں نھبانے میں ناکام رہے اکاونٹس چھپانا آرٹکیل 17کی خلاف ورزی ہے اس لیئے ان کے خلاف فوری آئینی و قانونی طور پر کاروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمیشنز وہی ہیں جن کو خود عمران خان نے تسلیم کیا تھا اور اب وہی عمران خان اپنے روائتی یوٹرن کی سیاست پر عمل کرتے ہوئے اب اسی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف صبح و شام صرف اس لیئے باتیں کررہے ہیں کہ انہوں نے ان کی ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -