ایجوکیش یونیورسٹی نے مختلف پروگرامز کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے مختلف پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں داخلوں کیلئے درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی، داخلہ فارم اور پراسپیکٹس 8 اگست سے دستیاب ہونگے، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اگست ہے، یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا، آخری سال کے نتائج کے منتظر بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔