الیکشن کمیشن کا چودھری شجاعت کے متعلق فیصلہ حق کی فتح،تنویر حسین
لاہور(پ ر) مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ کے سینئر رہنما علامہ تنویر حسین محمدی،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات برات جان اوردیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ کا صدر برقراررکھنے کافیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے پارٹی کے کارکن مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اوران کے صاحبزادوں چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کے ساتھ کھڑے ہیں سازشی عناصر کو ناکامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوگا۔مسلم لیگ حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیگی کارکن چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد ہیں جنہیں مراعات اورمفادات توڑ نہیں سکتے ہم روزاول سے بغیر کسی لالچ کے جماعت کے ساتھ ہیں اس دوران ہزاروں افراد مفادات حاصل کرکے غائب ہوگئے مگر نظریاتی کارکن آج بھی پارٹی فعالیت کیلئے سرگرم ہیں۔