یوتھیوں کا لیڈر انٹرنیشنل سطح کا چور ثابت ہو چکا ہے،محمود اشرف

  یوتھیوں کا لیڈر انٹرنیشنل سطح کا چور ثابت ہو چکا ہے،محمود اشرف

  

لاہور(نمائند ہ خصوصی) پیپلز پارٹی این اے 69فور کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ یوتھیے ابھی تک ایک دوسرے کو فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ کا فرق سمجھانے میں لگے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو ابھی بھی تسلیاں دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کا لیڈر ہی ان کے لیئے صادق اور امین ہے حالانکہ تاریخ میں ان کا لیڈر انٹرنیشنل سطح کا چور ثابت ہو چکا ہے اور چور بھی اس پائے کا کہ جس نے لوگوں سے خیرات لیکر اس میں بھی بد دیانتی کی ایک نئی شق متعارف کروادی۔لوگوں نے اس کو اس کی ماں کے نام کا ہسپتال بنانے کے لیئے خیرات دی مگر وہ اس خیراتی رقم سے اپنی سیاست چمکاتا رہا اور درس دیتا ہے خود مختاری کے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -