شہداء کربلا کی قربانیا ں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی،پی ٹی آئی ٹریڈرز

  شہداء کربلا کی قربانیا ں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی،پی ٹی آئی ٹریڈرز

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر عثمان ملک، جنرل سیکرٹری میاں مقبول، سینئر نائب صدر چوہدری محمود اسلم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد جواد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد یٰسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میدان کربلا میں حق اور باطل کی جنگ میں خانوادہ رسول ؐ کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ اسلام کی سربلندی اور شریعت مطہرہ کی پاسداری اور آبیاری کیلئے آل رسول ؐ نے کربناک حالات کا سامنا کرکے دین محمدی ص کو جلا بخشی۔ نسل انسانی اور امت محمدیؐ کی دینی اقدار اور اسلام کی اصل تشخص میں بالادستی آل رسول ؐ کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کربلا کے فاتح سید الشہدا امام عالی مقام ؑ اور ان کے خانوادے کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔ رہتی دنیا تک کربلا کے معرکے سے حق و باطل کی تفریق ہوتی رہے گی۔ امام عالی مقام ؑ کا قافلہ حق پرستوں کیلئے ہمیشہ روشنی ہدایت اور رہنمائی کا استعارہ رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -