عمران خان نے پنجاب میں نئے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا،عندلیب عباس

  عمران خان نے پنجاب میں نئے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا،عندلیب عباس

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی سنٹر ل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر اراکین  اسمبلی کو صوبائی وزراء کا حلف اْٹھانے پر مبارکباد پیش کی  اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  پنجاب کی عوام کی خدمت کیلئے نئے عزم کے ساتھ اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جو انشاء اللہ عوام کی بلاتفریق خدمت کو یقینی بنائیں گے۔عندلیب عباس نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا تحریک انصاف پنجاب کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،پنجاب کے عوام کی امیدوں پر تحریک انصاف پورا  اتر ے گی، تحریک انصاف واحد جمہوری جماعت ہے جو 22 کروڑ پاکستانیوں کی امنگوں کی ترجمان ہے،پنجاب میں ایک نئے ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے، عوام کے مسائل حل ہونے تک تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی  امپورٹڈ اور کرپٹ ٹولہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے  اپنی چوری کو بچانے میں لگا ہوا ہے۔  پنجاب کی باشعور عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے  چوروں اور منافقوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -