یوتھیے عمران کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں آ جائیں،اشر ف بھٹی

  یوتھیے عمران کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں آ جائیں،اشر ف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائند ہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یوتھیے اپنے زہنی مریض لیڈر کے پیچھے وقت ضائع کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں آخر ان یوتھیوں کواس بات کی سمجھ کیوں نہیں آرہی ہے کہ رات کوان کا زہنی مریض لیڈر قومی اسمبلی کے نو،کے نو قومی اسمبلی کے حلقوں سے خود ہی الیکشن لڑنے کی سیاسی بھڑک لگاتا ہے تو دوسری جانب صبح سویرے اپنے وکیل سے ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست دے دیتا ہے ایسے زہنی بیمار اور پاگل شخص سے تو جتنا ہو سکے دور رہنا چاہیے اور ایسے شخص کے تو سائے سے بھاگ جانا چاہیے۔ جس میں فیصلہ کرنے کی کوئی اہلیت نہیں ہے جو صبح کچھ کہتا ہے اور دوپہر کو کچھ اور کہتا ہے اور جب رات کو جب وہ اپنی ”فلائٹ“ پکڑ لیتا ہے تو پھر اس کی سوچ مزید بدل جاتی ہے نہ جانے ایسے شخص سے قوم کی جان کب چھوٹے گی۔